ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ماروکیری میں رکشہ پلٹی ہوگیا،پانچ زخمی اسپتال میں داخل

ماروکیری میں رکشہ پلٹی ہوگیا،پانچ زخمی اسپتال میں داخل

Sat, 18 Jun 2016 13:08:41  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل 18؍جون (ایس او نیوز) ماروکیری میں کیترے کے قریب ایک رکشہ بے قابو ہوکر پلٹی ہو گیااور اس کے نتیجے میں پانچ لوگ زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
زخمیوں کے نام کیترے کے رہنے والے گوری راما گونڈا، منجومنگلا گونڈا،سکری سنکیا گونڈا،ہونّما اور پورنیما بتائے جاتے ہیں۔یہ لوگ سب ایک رکشہ میں سوار ہوکر بھٹکل کی طرف آرہے تھے۔زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کے لئے کنداپور بھیج دیا گیا ہے۔بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: